یوحنا آباد :گندے نالے میں لڑکا گر گیا، سراغ نہ مل سکا

یوحنا آباد :گندے نالے میں لڑکا گر گیا، سراغ نہ مل سکا

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے آٹھ گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رکھا نامعلوم نوعمر لڑکے نے پہلے پانی کی گہرائی پوچھی، پھر چھلانگ لگا دی:حکام

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے گندے نالے میں نوعمر لڑکا گرنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ، تاہم آٹھ گھنٹے سے زائد جاری سرچ آپریشن کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں گندے نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع نے ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک راہگیر نے 1122 کو اطلاع دی کہ گندے نالے میں ایک نوعمر لڑکا گر گیا ہے ۔ جس کے بعد فوری ریسکیو 1122 کی پانچ رکنی غوطہ خور ٹیم نے نالے میں اس کی تلاش شروع کردی، نالے کے مختلف حصوں میں کئی گھنٹے سرچ آپریشن کرنے کے بعد بھی نوعمر لڑکے کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔ریسکیو انتظامیہ کے مطابق نوعمر لڑکے کی عمر تقریباً پندرہ سے سولہ سال بتائی جا رہی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے نوعمر لڑکے نے مبینہ طور پر پہلے نالے میں پانی کی گہرائی بارے پوچھا اور اس کے بعد چھلانگ لگا دی۔دوسری جانب موقع پر موجود افراد کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ لڑکے نے سکول یونیفارم پہن رکھا تھا تاہم اس کی شناخت اور نالے میں گرنے کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی،ریسکیو نے رات کوآپریشن ختم کر دیا،آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...