عبداللہ طاہر قتل کیس :مرکزی ملزم کگھی بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری

 عبداللہ طاہر قتل کیس :مرکزی ملزم کگھی بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اوکاڑہ کے رہنما چودھری عبداللہ طاہرکے قتل کیس کی تحقیقات جاری ،وزارت داخلہ نے مبینہ مرکزی ملزم و ماسٹر مائنڈ زمان عرف کُگھی بٹ (سکنہ نارووال)کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں ۔

 کُگھی بٹ پر الزام ہے کہ اس نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کرایا،لاہور پولیس ابتک اس کیس میں ایک ٹک ٹاکر خاتون سمیت 5 افراد کو حراست میں لے چکی تاہم مبینہ اجرتی قاتل سکندر اور ذیشان تاحال مفرور ہیں ۔ذرائع کے مطابق نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے کے تنازع پرکُگھی بٹ نے 29 جولائی کو گلبرگ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر پرشوٹرز کے ذریعے فائرنگ کرائی تھی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...