سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ، ملز موں کیخلاقف مقدمہ درج
مذکورہ رقبہ پہلے بھی قابضین سے متعدد بار خالی کروایا گیا ، دوبارہ قبضہ کر رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کرنے والے ملز موں مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے پروکیانوالہ کے پٹواری نے استغاثہ دائر کیا کہ ملز موں کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ مذکورہ رقبہ پہلے بھی ان قابضین سے متعدد بار خالی کروایا گیا ہے ۔ جو دوبارہ قابض ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ جس پر پولیس نے 2 نامزد اور 4 نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments