لالہ موسیٰ :فحاشی کے اڈوں کیخلاف کارروائی ، متعدد گرفتار
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ پولیس کی فحاشی کے اڈوں کیخلاف مہم ،2کارروائیوں میں درجن بھرافرادگرفتار کر لئے ۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ایس ایچ اوناصر محمودگجر کی زیرقیادت پولیس نے ٹینکی محلہ میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر نائیکہ ثوبیہ ،سونیا بلال ،فضا فیصل اورشرجیل، شکیل عرف مٹھو ساکنائے چک سندھاریہ کوگرفتار کرلیا جبکہ نائیکہ کاشوہر سرفرازاحمدفرار ہوگیا،یہاں یہ امرقابل ذکر ہے نائیکہ ثوبیہ کوتین چار ماہ پہلے بھی گرفتار کیا گیا،ضمانت کے بعد دوبارہ دھندہ شروع کرلیا جبکہ تین چارروز قبل فحاشی کے ایک اور اٖڈے پر مارے گئے چھاپہ کے دوران بھی نائیکہ اور تین جسم فروش عورتوں اور مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments