سینکڑوں گھریلو خواتین کیساتھ راشن کارڈ، امداد دینے کے بہانے فراڈ

سینکڑوں گھریلو خواتین کیساتھ راشن کارڈ، امداد دینے کے بہانے فراڈ

خواتین سے شناختی کارڈ، سمیں لیکر اکائونٹ کھلوا لیے ، نوسرباز لوگوں سے پیسے منگواتے رہے فتح گڑھ کی رہائشی غریب کرایہ دار خواتین دو ماہ بعد این سی سی آئی اے کانوٹس ملنے سے پریشان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور میں نوسرباز گروہ سرگرم،فتح گڑھ میں انوکھا فراڈ ،پنجاب حکومت کی جانب سے راشن کارڈ اور امداد دینے کے بہانے فراڈیوں نے سینکڑوں گھریلو خواتین کے شناختی کارڈ اور موبائل سمیں لیکر بینک اور دیگر والٹ اکائونٹ کھلوا لیے ،فراڈیہ گروہ ان اکائونٹس میں دوماہ تک لوگوں سے مختلف طریقوں سے پیسے منگواکر فوری نکلوا لیتا ،این سی سی آئی اے ملتان کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر متاثرہ خاندانوں کے اوسان خطا ہوگئے ۔فتح گڑھ میں راشن کارڈ اور تین ہزار ماہانہ حکومتی امداد کے نام پر نوسرباز گروہ سادہ لوح گھریلو خواتین سے شناختی کارڈ، فنگر پرنٹس اور سمیں لیکر غائب ہوگیا۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ انکے نام پر بینک اور دیگر اکائونٹ کھول کر لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کرلی گئی ۔ نوسرباز گروہ لوگوں سے فراڈ کرکے انکے نام پر کھولے گئے اکائونٹ میں پیسے منگواتا رہا،متعدد خواتین کو کوائف دینے کے دو ماہ بعد این سی سی آئی اے ملتان سے نوٹس موصول ہوئے جس سے وہ سخت پریشان ہیں، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی غریب اورکرایہ کے مکان میں رہتے ہیں،اتنی بڑی رقوم نکلوائے جانے کا سن کر ذہنی اذیت کاشکارہیں،کہیں شنوائی نہیں ہورہی، وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کا نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...