مردان :کنویں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹے سمیت 3جاں بحق

مردان :کنویں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹے سمیت 3جاں بحق

12سالہ شاہ روم خشک کنویں میں گری چپل نکالنے کیلئے نیچے اتراتوبیہوش ہوگیا باپ بیٹے کو نکالنے کیلئے کنویں میں گیا،دونوں کوبچانے کیلئے پڑوسی بھی اترگیا

 مردان (بیورو رپورٹ،دنیانیوز) رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو حکام کے مطابق تینوں جان  بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،حکام نے بتایا ہے کہ بارہ سالہ شاہ روم کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کیلئے بچہ کنویں میں گیا، بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر 47سالہ باپ اعجاز اسے نکالنے کیلئے کنویں میں اترا،ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کو بچانے کیلئے پڑوسی الگ زادہ بھی کنویں میں اترا جس کے بعد تینوں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں ،تینوں کے جنازوں کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...