3خودکشیاں:مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے خود کوآ گ لگالی

3خودکشیاں:مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے خود کوآ گ لگالی

راہگیروں نے رضوان کی جان بچالی، حالت تشویشناک ،عبدالرحمن نے زہریلی چیز نگلی سیالکوٹ میں 2 بچوں کا باپ نہر میں کود گیا ،نوشہرہ ورکاں کے ندیم نے پھندا لے لیا

لاہور،وزیرآباد،سمبڑیال ،نوشہرہ ورکاں (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ، سیالکوٹ اور نوشہرہ ورکاں میں 3افراد نے خود کشی کرلی۔وزیرآباد میں ریلوے کالونی کے قریب مہنگائی اور غربت سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ، راہگیروں نے فوری طور پر آگ بجھا کر جان بچائی ، تاہم وہ بری طرح جھلس گیا، ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی، جس کا کہنا ہے کہ مہنگائی برداشت سے  باہر ہوچکی ہے ۔ رضوان کے مطابق رکشہ چلا کر گزر بسر کرنا مشکل ہو چکا تاہم پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے اور دیگر اخراجات بڑھنے کے باعث رکشہ چلانا بھی معاشی طور پر مشکل ہوگیا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ آمدن محدود جبکہ روزمرہ ضروریات، بچوں کے اخراجات اور پٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جھلسنے والے رضوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حالت تشویشناک ہونے پر مزید علاج کیلئے گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کوٹ عبد المالک کا رہائشی 55 سالہ ندیم اقبال گھر والوں سے جھگڑ کر نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کڑیال کلاں رشتہ داروں کے پاس آیا تھا جہاں اس نے پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دی ۔سیالکوٹ میں گھریلو ناچا قی پر دلبرداشتہ دو بچوں کے باپ 31 سالہ زوہیب نے نہر اپر چناب میں چھلانگ لگاکر زندگی ختم کر لی ، عینی شاہدین کے مطابق محلہ ناصر روڈ کا رہائشی زوہیب رکشے میں سوار ہو جا رہا تھا کہ اچانک نہر اپر چناب کے پل پر رکشہ رکوا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کر د ی گئی ۔)لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں 25سالہ نوجوان نے زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق چھپڑ سٹاپ کے رہائشی طارق رحمن کے بیٹے عبدالرحمن نے گھر میں نامعلوم وجہ ا پر زہریلی چیز نگلی، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...