شیخوپورہ روڈ پر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر شوگر موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے میں 28 سالہ شہباز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 27 سالہ زکریا شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کا شکار دونوں افراد چک نمبر 202 بھائی والا مین بازار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments