زہریلی سپرے پلانے کا الزام،لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش

زہریلی سپرے پلانے کا الزام،لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش

ثمرہ کو نشہ آور چیز پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں اشرف نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فیاض اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اس کی جواں سال بیٹی ثمرہ بی بی کو نشہ آور چیز پلا کر نیم بے ہوش کیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرتے رہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے مزاحمت کی تو ملز موں نے مبینہ طور پر اسے زہریلی سپرے پلا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...