محسن آن لائن جم ٹرینر زیادتی کیس کے ملزموں کی پروفائل سامنے آگئی

 محسن آن لائن جم ٹرینر زیادتی کیس  کے ملزموں کی پروفائل سامنے آگئی

لاہور (کرائم رپورٹر )آذر بائیجان کی 20سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزموں کی پروفائل سامنے آگئی۔

ذرائع  کے مطابق گرفتار ملزم محسن آن لائن جم ٹرینر ،دوسرا ملزم علی عزین پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہے ۔ تیسرا ملزم احمد اپنے والد کے ساتھ کاروبار کرتا ہے ۔ نمرا اور مسکان نامی خواتین بھی کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ پولیس اب تک دو مرکزی ملزموں محسن اور علی ،ان کی دوست مسکان سمیت 7 افراد کو گرفتار کر چکی تاہم تیسرا ملزم احمد تنویر تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی (ڈ)کی کیفے میں موجودگی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ اپنی خواتین دوستوں کے ہمراہ سگریٹ پی رہی ہے اورخوشی سے میوزک پر جھومتی نظر آ رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...