وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم
وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم ڈاکوئوں نے ضیا سے 4لاکھ 30ہزار ،نادر سے 4لاکھ ،10ہزار اور فون چھین لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سبزہ زار میں ضیا سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں نادر سے 4لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں حنیف سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں منصور سے 3لاکھ 85ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان ،نواب ٹاؤن میں امین سے 20 ہزار روپے ، نشترکالونی میں اختر سے 15 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ رائیونڈ سے مبارک علی ، لاری اڈا سے حسیب، مناواں سے زمان اور شادمان سے فریاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments