بیوی کا قتل، سزائے موت پانیوالا شوہر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

بیوی کا قتل، سزائے موت پانیوالا شوہر  شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے شوہر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، عدالت نے ملزم عطا اللہ کی اپیل منظور کرلی۔

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عطا اللہ کی اپیل پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کے گواہان موقع پر موجود نہیں تھے اور ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے ، جبکہ مقتولہ مسرت کا پوسٹ مارٹم بھی واقعے کے 16 گھنٹے بعد کیا گیا۔تھانہ کمالیہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، ہائیکورٹ نے شواہد اور گواہان کے بیانات میں موجود تضادات کی بنیاد پر ملزم کو شک کا فائدہ دیا اور سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عطا اللہ کو بری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...