بااثرافراد کا شہری پر تشدد ، برہنہ کرکے درخت سے باندھ دیا

بااثرافراد کا شہری پر تشدد ، برہنہ کرکے درخت سے باندھ دیا

گلیانہ میں کفیل، عمران، جنید شاہ اور ساتھیوں نے ریاض کو تشدد کا نشانہ بنایا

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )گلیانہ کی زندہ پیر کالونی میں بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی،شہری کوبرہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ملزموں کفیل، عمران افضل، سید جنید شاہ اور ان کے مسلح ساتھیوں نے گلی میں گھات لگا کر ریاض احمد نامی شہری کو گھیر لیا ، بربریت کی حد کرتے ہوئے شہری کو برہنہ کرکے درخت کیساتھ باندھ دیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا ،ہمسائے میں موجود خاتون نازیہ بی بی نے یہ منظر دیکھا او ر انسانیت کے ناطے بیچ بچاؤ کیلئے آگے بڑھی تو ملزم عمران افضل نے خاتون کو دھکا دے کر زمین پر پٹخ دیا اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،شہری پر کئے جانے والے تشدد کا ویڈیو بیان اور فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی،متاثرہ شخص کا تعلق نارووال سے ہے اور وہ گلیانہ کے علاقہ زندہ پیر کالونی میں مقیم تھا، تھانہ گلیانہ پولیس نے کفیل، عمران افضل، سید جنید سمیت 6 ملزموں کیخلاف نازیہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،تشدد کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں، ملزموں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...