شادی والے گھرسے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات ، نقدی چوری
گرین ٹاؤن میں چوری کی بڑی واردات کامقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، ایک گاڑی ، 2موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون کے علاقے میں گھر میں شادی کی تقریب کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے کی واردات ہوئی ہے ۔ گرین ٹائون کا رہائشی مظہر ولیمہ کی تقریب کے بعد گھر واپس آیا۔ ایف آئی ار کے متن کے مطابق اس دوران گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا ۔ چور گھر سے ایک
کروڑ روپے کے طلائی زیورات جبکہ 52لاکھ روپے کی نقدی اور ہزار کے قریب دینار چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر چوروں کا سراغ نہ لگا سکی ۔اسکے علاوہ ہڈیارہ میں خلیل سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں وقار سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مجید سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ہاشم سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں یاسر سے 30 ہزار روپے ،ڈیفنس سے شہزاد کی گاڑی جبکہ مزنگ سے امین ،نشتر کالونی سے شہباز اور گوالمنڈی سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments