ساہیوال :پولیس کے مبینہ مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک ، 2فرار
ساہیوال(خبرنگار)سی سی ڈی پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو ہلا ک، 2فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 139/9-Lپھاٹک کے قریب سی سی ڈی پولیس کے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 ملزم فصلوں میں چھپ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی ڈی پولیس کی ٹیم گاڑی میں جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار 3نامعلوم ملزموں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی اورکھیتوں میں فرار ہوگئے ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دیگر2ملزم فرار ہو گئے ۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت سہیل یونس جٹ کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول اورموٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments