غیر قانونی مذبح خانے سے 2 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

غیر قانونی مذبح خانے سے 2 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

گوشت انسانی استعمال کے لیے ناموزوں قرار دے کر تلف، مقدمہ درج

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے چک 67 ج۔ب سدھار، سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم غیر قانونی مذبح خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔برآمد ہونے والا گوشت سرکاری مہر کے بغیر، غیر معیاری اور بدبودار تھا۔ ویٹرنری معائنے کے بعد اسے انسانی استعمال کے لیے ناموزوں قرار دے کر تلف کر دیا گیا۔ کارروائی میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...