کالاشاہ کاکو:لڑکی کی نیم برہنہ تشدد زدہ لاش برآمد

کالاشاہ کاکو:لڑکی کی نیم برہنہ تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس کی حادثہ قرار دینے کی کوشش، ہاتھ پائوں بندھی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج کے قریب جی ٹی روڈ سے 30 سالہ لڑکی کی نیم برہنہ تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے ،نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کر کے لاش سڑک کنارے پھینکے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رات گئے کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج کے قریب جی ٹی روڈ سے ایک نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے ،تاہم موقع پر متعلقہ پولیس اسے سڑک حادثہ قرار دے کر مبینہ قتل پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں تھی کہ وہاں فرانزک ٹیم کا عملہ بھی فوری طور پر پہنچ گیا جس نے تمام شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے مردہ خانہ پہنچا دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹمارٹم کے بعد تحقیقات میں ساری بات واضح ہو جائے گی کہ یہ قتل کی واردات ہے یا روڈ ایکسیڈنٹ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی پنجاب پولیس نے فوری نوٹس لیکر انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...