کنگن پور :زہریلی کھیر سے اموات 5 ہوگئیں ، متاثرہ خاندان کی والدہ بھی دم توڑ گئی

کنگن پور :زہریلی کھیر سے  اموات 5 ہوگئیں ، متاثرہ  خاندان کی والدہ بھی دم توڑ گئی

تلونڈی (نامہ نگار)کنگن پور کے نواحی گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے متاثرہ خاندان کی والدہ بھی گزشتہ روز دورانِ علاج دم توڑ گئی،

 جس کے بعد افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ بعد ازاں ان کے والد اور والدہ بھی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ یوں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی اموات نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مبینہ زہریلی کھیر کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...