ٹک ٹاک کا جھانسہ دے کر بچے سے زیادتی ، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس نے ٹک ٹاک کا جھانسہ دے کر بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم نصیب احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف چند روز قبل بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کیخلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments