چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے محروم
اقبال ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے 2 گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ لوہاری گیٹ میں کامران سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں امتیاز سے 2لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مقدس سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ میں ساجد سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان،شیرا کوٹ میں ریاست علی سے 30 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔اقبال ٹاؤن اور نواب ٹاؤن سے اختر کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ سے امداد، مصطفی آباد سے یاور اور گارڈن ٹاؤن سے گلزار کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments