مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان
عبدالصمد ٹیم کے کپتان مقرر ، ٹورنامنٹ 19 تا 29 نومبر قطر میں کھیلا جائیگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے 50 اوورز فارمیٹ کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عبدالصمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کیمطابق پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اسے گروپ بی میں بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شاہینز اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔
پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں کپتان عبدالصمد کے علاوہ احمد دانیال، عاکف جاوید، دانش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد حسنین، محمد عمران رندھاوا، روہیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شہزیب خان، شمیل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان شاہینز کے یو اے ای کے خلاف پہلے میچ کے علاوہ تمام گروپ میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ پہلے میچ کا انعقاد یونیورسٹی آف دوحہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments