امریکا:فٹبال میچ کے دوران آتشبازی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا
واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)امریکی شہر سیئٹل میں این ایف ایل میچ سے قبل آتش بازی کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعے نے سٹیڈیم میں موجود 70 ہزار سے زائد تماشائیوں کو خوفزدہ کر دیا۔
پہلے دو ہیلی کاپٹر بحفاظت گزر گئے لیکن آخری ہیلی کاپٹر کے قریب اس وقت آتش بازی کے دھماکے ہوئے جب سٹیڈیم کی بڑی سکرین کے اوپر آتش بازی کی گئی تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر فضا میں محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments