ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی نے 2کمسن بچیوں کی جان لے لی

 ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی نے 2کمسن بچیوں کی جان لے لی

7سالہ عائزہ ، 5سالہ عائشہ گلی میں کھیل رہی تھیں،موقع پر دم توڑدیا

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 2کمسن بچیوں کی جان لے لی۔ عمران نامی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی پرانتہائی تیزرفتاری کے ساتھ احاطہ چھیڑک گاؤں سے سیدوالہ کی جانب جا رہا تھا کہ گلی میں کھیلتی ہوئی 7 سالہ عائزہ اور 5 سالہ عائشہ پر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر چڑھ دوڑی، دونوں بچیاں بری طرح کچلے جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعدڈرائیور عمران ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...