رنبیر کپور کو ’’بالی ووڈ ‘‘پسند نہیں، وجہ بھی بتادی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہیں لفظ بالی ووڈ پسند نہیں ہے ۔
برطانوی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور ہندی فلم انڈسٹری کے لیے ‘بالی ووڈ’ اور دیگر علاقائی فلم انڈسٹریز کے لیے ‘ٹالی ووڈ’ جیسی اصطلاحات کے استعمال پر سخت اعتراض اٹھایا۔ رنبیر نے کہا کہ یہ اصطلاح ‘ہالی ووڈ’ سے نقل کی گئی ہے ، کیونکہ اس وقت بمبئی تھا تو وہ ‘بالی ووڈ’ بن گیا اور تیلگو انڈسٹری ‘ٹالی ووڈ’ بن گئی، اسی طرح سب کے الگ الگ نام رکھ دئیے گئے ۔اداکار نے وضاحت کی کہ وہ خود کو ‘بالی ووڈ’ اداکار کہلوانے کے بجائے بھارتی سینماکا نمائندہ بننا پسند کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ملک سے ہیں جہاں مختلف ثقافتیں، زبانیں اور ریاستیں ہیں لیکن بالآخر ہم سب آرٹ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرٹ میں کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments