بھارتی کرکٹر پریما راوت نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا

 بھارتی کرکٹر پریما راوت نے پاکستانی  کپتان فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی لیگ سپنر پریما راوت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پریما راوت نے گزشتہ روز پونے کے ایم سی اے کرکٹ سٹیڈیم میں سینئر ویمنز ٹی ٹونٹی ٹرافی کے دوران اتراکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف محض 14 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے ۔اس طرح انہوں نے فاطمہ ثنا کا 15 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...