شوہر کو سکرین پر خواتین کیساتھ دیکھنا آسان نہیں:جنید خان

شوہر کو سکرین پر خواتین کیساتھ دیکھنا آسان نہیں:جنید خان

کراچی (آئی این پی) اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ کہ اداکاروں کی بیویوں میں بہت حوصلہ ہوتا ہے کیونکہ شوہر کو سکرین پر دوسری خواتین کے ساتھ دیکھنا آسان نہیں ہوتا۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جنید خان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ تعلیم یافتہ ہیں، دنیا گھوم چکی ہیں اور شوبز انڈسٹری کو بھی سمجھتی ہیں، لیکن اس کے باوجود اپنے شوہر کو سکرین پر دوسری خواتین کے ساتھ دیکھنا آسان نہیں ہوتا۔جنید خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کے شوہر عموماً اپنی بیویوں کے دوسری مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر زیادہ اعتراض نہیں کرتے ، تاہم مرد اداکاروں کی بیویاں اکثر اس حوالے سے غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...