لاکھوں ڈالرز کی چوری شدہ گھڑی معذرت کیساتھ واپس

 لاکھوں ڈالرز کی چوری شدہ گھڑی معذرت کیساتھ واپس

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک دکان سے چوری ہونے والی سوئس لگژری گھڑی پُراسرار طور پر معذرت نامے کے ساتھ واپس پہنچا دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق گھڑی کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالرز ہے ، جسے گزشتہ ہفتے ایک شخص نے گاہک کا روپ دھار کر دکان سے چوری کیا تھا۔ملزم نے آڈیمار پیگے (Audemars Piguet) برانڈ کی گھڑی پہن کر دیکھنے کے لیے مانگی اور موقع ملتے ہی اسے کلائی پر پہنے دکان سے فرار ہو گیا۔واقعے نے اس وقت نیا موڑ لیا جب دکان کو 1 پارسل موصول ہوا، جس میں چوری شدہ گھڑی کے ساتھ ہاتھ سے لکھا گیا معذرت نامہ بھی موجود تھا۔ دکان انتظامیہ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔دوسری جانب ٹوکیو پولیس چوری کے شبے میں مفرور شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...