یو بی ایل بڑے بینکوں میں بینک آف دی ایئر 2025قرار

یو بی ایل بڑے بینکوں میں بینک آف دی ایئر 2025قرار

سی ایف اے سوسائٹی کے 23ویں ایکسیلینس ایوارڈز میں اعزاز سے نوازا گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)کو سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ 23ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں بڑے بینکوں کے زمرے میں بینک آف دی ایئر 2025کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز بینک کی مضبوط مالی حیثیت اور شعبہ بینکاری میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اعتراف ہے ۔ یو بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز فاروق نے بینک کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔یو بی ایل نے ا تقریب میں مزید تین کیٹیگریز میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان میں بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 (فاتح)، کارپوریٹ فنانس ہاؤس آف دی ایئر (جنوری 2025 تا جون 2026) - فکسڈ اِنکم (رنر اَپ)، اور بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز آف دی ایئر 2025کمرشل بینکس (رنر اَپ) شامل ہیں۔یہ متعدد اعزازات کارپوریٹ فنانس، ماحولیاتی، سماجی اور گورننس معیارات اور ڈیجیٹل بینکاری سمیت مختلف اہم شعبوں میں یو بی ایل کی نمایاں کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...