سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.93 فیصد اضافہ ریکارڈ
برآمدات 3.67فیصد کمی سے 7لاکھ 68 ہزار 754 ٹن رہ گئیں،ایسوسی ایشن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 2.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 40 لاکھ 41 ہزار ٹن رہی۔ اسی ماہ سیمنٹ کی برآمدات 3.67 فیصد کمی کے بعد 7 لاکھ 68 ہزار 754 ٹن رہ گئیں جب کہ مقامی فروخت اور برآمدات کو ملا کر مجموعی فروخت 0.37 فیصد اضافے سے 48 لاکھ 10 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.93 فیصد اضافے کے بعد ایک کروڑ 79لاکھ 53 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔اس عرصے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت 5.93فیصد بڑھ کر ایک کروڑ 48لاکھ 89ہزار ٹن رہی، تاہم سیمنٹ کی برآمدات 9.51فیصد کمی کے بعد 30 لاکھ 64 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments