اسٹاک ایکسچینج ،زبردست تیزی، ایک لاکھ 68ہزار کی حدبحال
1454پوائنٹس بڑھ کر انڈیکس 168018پر بند،102ارب روپے منافع امریکی الیکشن کے بعد ایران جنگ ختم ہونے کی امیدوں پر خریداری کا رجحان رہا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی الیکشن کے بعد ایران تنازع حل ہونے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوزبردست تیزی رہی۔کے ایس ای 100انڈیکس کی ایک لاکھ 68 ہزار کی حد بحال ہوگئی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 18ہزار 395 ارب روپے ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔۔ بینچ مارک انڈیکس نے ابتدائی طور پر تیزی کی رفتار پکڑی اور بڑھ کر دورانِ کاروبار 168,469 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا جو ،تاہم دوپہر کے قریب منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت شروع ہونے کے باعث تیزی کی رفتار کمزور پڑگئی جس سے انڈیکس تنزلی کا شکار ہوکر 167,308 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ محدود دائرے میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جہاں وقفے وقفے سے خرید و فروخت کے باعث انڈیکس پر دباؤ برقرار رہا۔کاروبار کے آخری گھنٹوں کے دوران خریداری کا رجحان دوبارہ بڑھنے سے 100 انڈیکس اپنی پہلے کی کچھ کمی پوری کرنے میں کامیاب رہا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بازار میں امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران جنگ ختم ہونے کے اندازوں پر خریداری کا رجحان رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 1,454.80 پوائنٹس کے اضافے سے 168,018.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔۔ گزشتہ روز 51 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments