میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک ہزار سال پرانا طلائی ہار دریافت
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک شخص نے ایک ہزار سال پرانا طلائی ہار میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاش کرلیا۔
جی ہاں واقعی نارتھ ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ نک بیری حال ہی میں ہیمپشائر کے ایک گاؤں Ashmansworth کی زرعی زمین پر میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ گھوم رہے تھے ، جب انہوں نے یہ دریافت کی۔نک بیری نے بتایا کہ انہیں ملنا والا نوادر اب بھی لگ بھگ بالکل ٹھیک حالت میں ہے ، حالانکہ صدیوں سے زمین میں دبا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہار کو باہر نکالا تو وہ بہت جذباتی ہوگئے تھے یہ نوادر ممکنہ طور پر 9 ویں یا 10 ویں صدی سے تعلق رکھتا ہے ۔اس زمین سے مزید نوادرات نہیں ملے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس ہار کے مالک نے غلطی سے اسے گرا دیا ہوگا اور ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے وہاں موجود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments