نایاب پوکیمون کارڈز نے برطانوی شہری کو کروڑ پتی بنا دیا
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک ریٹائرڈ شہری نے برسوں سے گھر میں پڑے ہوئے نایاب پوکیمون کارڈز فروخت کرکے کروڑوں روپے کما لیے ۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری نے اپنے بیٹے کا شوق پورا کرنے کے لیے 1999ء میں پوکیمون کارڈز جمع کرنا شروع کیے تھے ۔
انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ان کارڈز کی غیر معمولی قیمت کا علم اس وقت ہوا جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ ایک جوڑے نے نایاب پوکیمون کارڈز فروخت کر کے اپنی شادی کے اخراجات پورے کیے تھے ۔برطانوی شہری نے بتایا کہ یہ خبر پڑھنے کے بعد میں نے نیلام گھر ایوبینک آکشنز سے رابطہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کلیکشن کو مختلف کلیکٹرز، یوٹیوبرز اور دیگر خریداروں نے مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد میں خریدا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments