مرغیوں کا شوقین باز موٹاپے کا شکار، ڈائٹ شروع کر دی

 مرغیوں کا شوقین باز موٹاپے کا شکار، ڈائٹ شروع کر دی

ورجینیا (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک باز کے اڑنے سے قاصر ہونے کی ایسی دلچسپ وجہ سامنے آئی کہ جانوروں کے ماہرین بھی حیران رہ گئے ۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر روانوک میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے باہر ایک باز زمین پر بیٹھا ملا، جو اڑنے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔

خاتون نے فوری طور پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز کو اطلاع دی جس کے بعد امدادی ٹیم نے باز کو طبی معائنے کے لیے منتقل کر دیا۔ ماہرین نے انکشاف کیا کہ مادہ باز اتنی موٹی ہو چکی تھی کہ اڑنے کے قابل نہیں رہی۔ باز کا وزن تقریباً 2 پاؤنڈ نکلا، جو اس نسل کی عام مادہ باز کے وزن سے تقریباً ایک پاؤنڈ زیادہ تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ علاقے میں ایک پڑوسی کی مرغیاں مسلسل غائب ہو رہی تھیں جنہیں مبینہ طور پر یہی باز شکار کر کے کھا رہی تھی۔ اب اس باز کو وزن کم کرنے کیلئے خصوصی غذا پر رکھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...