آئینے میں عکس دیکھ کر اپنی ہی محبت میں گرفتار ہو نیوالا مور
برسبین(نیٹ نیوز) ویسے تو مور بہت خوبصورت پرندہ ہوتا ہے مگر بظاہر وہ اپنی ہی محبت میں بھی گرفتار ہوسکتا ہے ۔یہ دلچسپ بات آسٹریلیا میں سامنے آئی۔
برسبین شہر کے ایک گھر میں مقیم جوڑے نے اپنے باتھ روم میں ایک مور کو دریافت کیا جو وہاں موجود آئینے میں اپنے عکس کو دیکھ بظاہر خود سے ہی محبت کرنے لگا۔جیف اور ڈیلون بالینٹائن کچھ دن قبل ایک شام کو کافی پینے کے لیے باہر گئے اور جب واپس آئے تو ایک مور کو باتھ روم کے آئینے میں خود کو پیار سے دیکھ رہا تھا۔ ڈیلون بالینٹائن اور اسکی بیوی نے مور کو آئینے کے سامنے سے ہٹانے کی کافی کوشش کی اور اسے پانی اور کھانے کی پیشکش کی، مگر ناکامی پر وائلڈ لائف ادارے کے عملے کو طلب کیا۔وائلڈ لائف ادارے کے عملے نے مور کے اوپر تولیہ ڈال کر اٹھا لیا اور پھر اسے قریبی جھاڑیوں میں جاکر چھوڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments