قصور :11 سالہ بچہ قتل کر کے لاش بی آر بی نہر کنارے پھینک دی

قصور :11 سالہ بچہ قتل کر کے لاش  بی آر بی نہر کنارے پھینک دی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والاکے علاقہ حسین خانوالہ میں 11 سالہ بچے کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا گیا، لاش برآمد کرلی گئی۔

 بی آر بی نہر کے قریب ایک لڑکے کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام فوری طور پر حرکت میں  آئے اور جائے وقوعہ کی ابتدائی تصدیق اور معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ جاں بحق بچے کی شناخت حسین خانوالہ کے رہائشی 11سالہ فیضان ولد مرتضیٰ آرائیں کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق نامعلوم ملزموں نے مبینہ طور پر بچے کی گردن پر کسی تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارا، گردن پر نشانات بھی پائے گئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...