کارنہر میں جاگری ،ڈمپر موٹر سائیکل میں ٹکر ،5جاں بحق
پنڈی بھٹیاں ،جلالپوربھٹیاں ،حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔
چک کھرل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر قادر آباد بلوکی لنک کینال میں جا گری جس میں 4 افراد سوار تھے ،حادثے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص محفوظ رہا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں اور کار کو بھی نہر سے نکال لیا گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں گائوں چواتیاں گوجرانوالہ کے رہائشی 40 سالہ بشارت علی ، 17سالہ بلال ،20 سالہ عروج فاطمہ جبکہ 22سالہ علی اشرف محفوظ رہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments