قصور : مختلف علاقوں سے دو لڑکیاں، ایک لڑکا مبینہ اغوا

قصور : مختلف علاقوں سے دو لڑکیاں، ایک لڑکا مبینہ اغوا

تین واقعات کے مقدمات درج، مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع

قصور (نمائندہ دنیا) قصور کے تین مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے ہلہ بائی پاس کے قریب خاکی پیارا دربار روڈ کے رہائشی محمد شہباز نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی 15 سالہ بیٹی (ر) کو اغوا کرکے لے گئے۔ دوسرے واقعے میں تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقے محلہ صابری کے حافظ محمد امین نے پولیس کو بتایا کہ علی ظہیر وغیرہ نے اس کی 15 سالہ بیٹی (ط) کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ تیسرے واقعے میں تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے مہالم کلاں کی رہائشی صفیہ بی بی نے درخواست دی کہ اس کا 16/17 سالہ بیٹا محمد طیب سکول گیا تھا، مگر چھٹی کے بعد واپس نہیں آیا۔ اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود اس کا سراغ نہ مل سکا۔ خاتون نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...