نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین، خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا ۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان نے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم گھر والوں سے فون پرتاوان کی رقم منگواتا رہا۔ملزم زخمی ہونے کی فیک تصاویر گھر والوں کو سینڈ کر کے ڈراتا رہا۔ ملزم کو سی سی ٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments