پولیس شہدا کے 41بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم

 پولیس شہدا کے 41بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم

بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے سکالرشپس بھی فراہم کئے جارہے :آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران پولیس شہدا کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں سی اے ، میڈیکل، آئی ٹی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے مختلف تعلیمی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس شہدا کے بچوں کی تعلیم، بہتر مستقبل اور پیشہ ورانہ ترقی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ جدید لیپ ٹاپ طلبا و طالبات کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر کے ساتھ ساتھ جدید مہارتوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز کے ذریعے اب تک پولیس شہدا کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ رواں سال 168 بچوں کو یہ سہولت دی گئی ہے ۔ پولیس شہدا کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...