سیالکوٹ:زیادتی کے مقدمہ میں بیان سے منحرف خاتون کیخلاف کارروا ئی

سیالکوٹ:زیادتی کے مقدمہ میں بیان  سے منحرف خاتون کیخلاف کارروا ئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )زیادتی کا مقدمہ درج کر انے والی خاتون خود قانونی کارروائی کی زد میں آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے تھانہ مراد پور میں زیادتی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے نامزد ملزم کو سنگین الزام میں ملوث کیا تاہم بعد ازاں عدالت میں خاتون نے ملزم کے حق میں بیان دے دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔دوسری جانب تھانہ مراد پور پولیس نے مبینہ طور پر جھوٹی رپورٹ درج کر انے کے الزام میں مدعیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...