شاہدرہ :زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بچیاں جاں بحق
ایک کی حالت تشویش ناک ، نوڈلز کھانے کے بعد بچیوں کی حالت بگڑ گئی تھی
لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر ،دنیا نیوز) شاہدرہ میں 2 کمسن بچیاں مبینہ طور زیرہلے نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق نوڈلز کھانے کے بعد تینوں بچیوں کی حالت بگڑ گئی،بچیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں 6 سالہ ماہین اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ یشال کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نوڈلز کو معائنے کے لئے فرانزک لیب میں بھجوا دیا گیا ہے ۔فرانزک رپورٹ میں موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے ہیں، تاہم ضروری کارروائی کے بعد بچیوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او فیروزوالہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیم نے بیکری پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایکسپائرڈ بوتلیں، جوس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا برآمد ہوئیں۔انتظامیہ نے بیکری سیل کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments