گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد، مزید کارروائی شروع
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے گرفتار ملزم یاسر کے انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر اس کے بتائے گئے پتے پر کارروائی کی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ اسلحہ ملزم نے مبینہ طور پر واردات کے دوران استعمال کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments