
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، بھارت کی جانب سے 48 گھنٹوں کے اندر مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع کر دی گئی ۔ دریائے ستلج میں اس وقت فیروز پور ہیڈ ورکس انڈیا کی جانب سے 3 دریا پاکستان کی جانب کھول دیئے گئے ہیں جس سے پانی کی سطح 15 فٹ اور اخراج 10543 کیوسک ہو رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مزید 48 گھنٹے کے اندر دریا ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو کر دی گئی ہے۔دریا ستلج میں اس وقت باقر کے پوسٹ میں 7 فٹ پانی ، کوٹھی فتح محمد میں 8 فٹ اور تلوار پوسٹ کے مقام پر 5 فٹ کے قریب پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ دریا کے کنارے بسنے والا گاؤں بھکی ونڈ میں پانی 1.5 سے 2 فٹ پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک نہ ہی امدادی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور نہ ہی انڈیا کی جانب سے مزید پانی چھوڑنے جانے کی اطلاع کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے کوئی امدادی کیمپ یا کاروائیاں ابھی تک شروع نہ کیں۔
سے اہم مضامین پڑھیئے