Published on:24 October, 2019

صحرائے چولستان میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار قلعہ اسلام گڑھ

لاہور: (دنیا نیوز) صحرائے چولستان میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار قلعہ اسلام گڑھ اپنے اندر چار صدیوں کی تاریخ سموئے ہوئے ہے، مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث عظیم قلعے کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

 

1665ء میں ہندو راجہ راول نے قلعہ بھیم ور کی بنیاد رکھی جسے بعد میں قلعہ اسلام گڑھ کا نام دیا گیا۔ 400 سال پرانے قلعے کے خستہ حال درودیوار آج بھی عظیم فن تعمیر کا ثبوت دے رہے ہیں۔

تاریخ نے اپنے ورق تو بدلے، مگر اس قلعے کی قسمت کا باب نہ بدلا۔ 1965ء اور 71ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران یہ قلعہ گولہ باری کا بھی نشانہ بنا۔ چولستان کا یہ تاریخی ورثہ صدیوں سے اپنی بقا کی جنگ خود لڑتا رہا ہے۔

ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہزاروں پرکشش اور تاریخی مقامات میں سے ایک مقام چولستان کا بھی ہے، مگر عدم توجہی کے باعث یہ تاریخی ورثا تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں