پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں مالیت کے سگریٹ اور ممنوعہ انجکشن برآمد کر لئے

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز انٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں آٹھ کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ اور اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ممنوعہ انجکشن برآمد کر لئے، کسٹمز نے مقدمات درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ میں قائم تین گوداموں میں چھاپہ مار کر اسمگل شدہ سگریٹ اور سگار برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، برآمد شدہ سگریٹ اور سگار کی مالیت آٹھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز کے عملے نے سگریٹ کو چارکنٹینرز میں ویئر ہاﺅس منتقل کردیا ہے، ایک اور کارروائی میں کسٹمز عملے نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے ساوتھ افریقہ سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو قبضہ میں لے کر 48 لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کے 1610 ممنوعہ بوسٹن انجیکشن برآمد کر کے پارسل منگوانے والے صدر الدین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں