فی تولہ سونا 650 روپے سستا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں 650 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صراہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کمی دیکھی گئی اور ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

مزید برآں 10گرام سونےکی قدر 536 روپےکم ہوکر 94 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں