آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

اسلام آباد :(ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔

آئی ایم ایف بورڈ نے سٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا، ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد اب سٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔

ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق تین مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائرمیں ظاہر ہوگی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق یہ تیسری اور آخری قسط ہے، اس سے قبل پاکستان 1.9 ارب ڈالر وصول کرچکا ہے، دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف سے ایک اور پروگرام لینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے لئے مذاکرات کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں