سابق چیئرمین ایف بی آر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، کل جمعرات سے وہ ریٹائر ہو جائیں گے، اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کل پندرہ اگست سے قبل از وقت ریٹائر ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی ارلی ریٹائرمنٹ کے لیے وزیراعظم کو درخواست دی تھی جس کے بعد راشد محمود کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں