آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کا مذاکرات تک دھرنا موخر کرنے کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے مذاکرات تک دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے مطابق اسلام آباد سے ذرائع نے ہمیں مذاکرات کی یقین دہانی کروائی ہے، ایف بی آر کےچیئرمین نے ہم سے مذاکرات کر کے ہمارے مسائل کی ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔
آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے بات کر کےمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے مذاکرات تک دھرنا موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے تاجر دوست سکیم پر تحفظات اورغیر منصفانہ ٹیکس ٹیبل کے نفاذ کے خلاف 15 اگست 2024 کو ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔