پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر سے تیزی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

جشن آزادی کی ایک روزہ تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 448 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد مندی چھا گئی جس کے باعث سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں